(سُوۡرَةُ الشعراء)
Surah Ash-Shu‘ara’
Meccan
Surah
26
By Tilawat
47
By Reveal
11
Ruku
227
Ayats
19
Parah No
. بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِِ
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
١- طسم
طا، سین، میم (حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)
1. Ta, Sin, Mim.
٢- تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ
یہ (حق کو) واضح کرنے والی کتاب کی آیتیں ہیں
2. These are the Verses of the Manifest Book.
٣- لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
مراد (اے حبیبِ مکرّم!) شاید آپ (اس غم میں) اپنی جانِ (عزیز) ہی دے بیٹھیں گے کہ وہ ایمان نہیں لاتے
3. (Esteemed Prophet!) You will perhaps consume yourself with grief that they are not becoming believers.
٤- إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ
اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے (ایسی) نشانی اتار دیں کہ ان کی گردنیں اس کے آگے جھکی رہ جائیں
4. If We had wished, We could have sent down upon them a sign from the heavens at which their necks would remain bowed in utter humility.
٥- وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَـٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ
اور ان کے پاس (خدائے) رحمان کی جانب سے کوئی نئی نصیحت نہیں آتی مگر وہ اس سے رُوگرداں ہو جاتے ہیں
5. There did not come to them any new reminder from the Most-Compassionate (Lord), except that they turned away from it.
٦- فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
سو بیشک وہ (حق کو) جھٹلا چکے پس عنقریب انہیں اس امر کی خبریں پہنچ جائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے
6. They have indeed denied (the truth). So, the news of what they have been ridiculing will soon come to them.
٧- أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ
اور کیا انہوں نے زمین کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس میں کتنی ہی نفیس چیزیں اگائی ہیں
7. Have they not looked at the earth, how much of every splendid kind of vegetation We have caused to grow in it?
٨- إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بیشک اس میں ضرور (قدرتِ الٰہیہ کی) نشانی ہے اور ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں
8. There is a sign in that, but most of them are not believers.
٩- وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور یقیناً آپ کا رب ہی تو غالب، مہربان ہے
9. Indeed, your Lord is the All-Mighty, the All-Merciful.
١٠- وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰ أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
اور (وہ واقعہ یاد کیجئے) جب آپ کے رب نے موسٰی (علیہ السلام) کو نِدا دی کہ تم ظالموں کی قوم کے پاس جاؤ
10. And (remember) when your Lord called out to Musa (Moses), (saying:) ‘Go to the wrongdoing people,
١١- قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ
مراد (یعنی) قومِ فرعون کے پاس، کیا وہ (اللہ سے) نہیں ڈرتے
11. the people of Pharaoh. Will they not become God-conscious?’
١٢- قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
موسٰی (علیہ السلام) نے عرض کیا: اے رب! میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے
12. He (Moses) said: ‘My Lord! I fear that they will reject me,
١٣- وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ
اور (ایسے ناسازگار ماحول میں) میرا سینہ تنگ ہوجاتا ہے اور میری زبان (روانی سے) نہیں چلتی سو ہارون (علیہ السلام) کی طرف (بھی جبرائیل علیہ السلام کو وحی کے ساتھ) بھیج دے (تاکہ وہ میرا معاون بن جائے)
13. my breast will constrict (from the stress), and my tongue will not express (itself) fluently. Therefore, send (Your Messenger Gabriel) to Harun ([Aaron] to make him my helper).
١٤- وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
اور ان کا میرے اوپر (قبطی کو مار ڈالنے کا) ایک الزام بھی ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر ڈالیں گے
14. They also have a charge against me, and I fear they may kill me.’
١٥- قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
ارشاد ہوا: ہرگز نہیں، پس تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ بیشک ہم تمہارے ساتھ (ہر بات) سننے والے ہیں
15. He (Allah) said: ‘No (they will not). Go, both of you, with Our signs. We shall be with you, listening (to everything).
١٦- فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
پس تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو: ہم سارے جہانوں کے پروردگار کے (بھیجے ہوئے) رسول ہیں
16. So both of you approach Pharaoh and say: ‘We are indeed messengers of the Lord of the worlds.
١٧- أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
مراد (ہمارا مدعا یہ ہے) کہ تو بنی اسرائیل کو (آزادی دے کر) ہمارے ساتھ بھیج دے
17. (We are commanded to say:) ‘Send with us the Children of Israel.’’
١٨- قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
مراد (فرعون نے) کہا: کیا ہم نے تمہیں اپنے یہاں بچپن کی حالت میں پالا نہیں تھا اور تم نے اپنی عمر کے کتنے ہی سال ہمارے اندر بسر کئے تھے
18. He (Pharaoh) said: ‘Did we not raise you among us as a child, and did you not stay several years of your life in our care?
١٩-وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
اور (پھر) تم نے اپنا وہ کام کر ڈالا جو تم نے کیا تھا (یعنی ایک قبطی کو قتل کر دیا) اور تم ناشکر گزاروں میں سے ہو (ہماری پرورش اور احسانات کو بھول گئے ہو)
19. Then you did the act of yours which you did, and you are one of the ungrateful.’
٢٠- قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ
مراد (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: جب میں نے وہ کام کیا میں بے خبر تھا (کہ کیا ایک گھونسے سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے)
20. He (Moses) said: ‘I did it, but I was unaware (that a single blow would take his life).
٢١- فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ
پھر میں (اس وقت) تمہارے (دائرہ اختیار) سے نکل گیا جب میں تمہارے (ارادوں) سے خوفزدہ ہوا پھر میرے رب نے مجھے حکمِ (نبوت) بخشا اور (بالآخر) مجھے رسولوں میں شامل فرما دیا
21. So, I fled from you, as I was afraid of you. Then, my Lord granted me divine wisdom and made me among the messengers.
٢٢- وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ
اور کیا وہ (کوئی) بھلائی ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتا رہا ہے (اس کا سبب بھی یہ تھا) کہ تو نے (میری پوری قوم) بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا
22. And that blessing you are recounting to me, it was because you had enslaved the Children of Israel.’
٢٣- قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ
فرعون نے کہا: سارے جہانوں کا پروردگار کیا چیز ہے
23. Pharaoh said: ‘And what is the Lord of the worlds?’
٢٤- قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
مراد (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: (وہ) جملہ آسمانوں کا اور زمین کا اور اُس (ساری کائنات) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم یقین کرنے والے ہو
24. He (Moses) said: ‘The Lord of all the heavens and the earth and whatever is between them, if you have sure faith.’
٢٥- قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
اس نے ان (لوگوں) سے کہا جو اس کے گرد (بیٹھے) تھے: کیا تم سن نہیں رہے ہو
25. He (Pharaoh) said to those around him: ‘Do you not hear?’
٢٦- قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
مراد (موسٰی علیہ السلام نے مزید) کہا کہ (وہی) تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ہے
26. He (Moses) said: ‘Your Lord and the Lord of your forefathers!’
٢٧- قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ
مراد (فرعون نے) کہا: بیشک تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے ضرور دیوانہ ہے
27. He (Pharaoh) said: ‘Indeed your messenger, who has been sent to you, is surely crazy.’
٢٨- قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
مراد (موسٰی علیہ السلام نے) کہا: (وہ) مشرق اور مغرب اور اس (ساری کائنات) کا رب ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے اگر تم (کچھ) عقل رکھتے ہو
28. He (Moses) said: ‘The Lord of the east and the west and whatever is between them, if you can understand.’
٢٩- قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَـٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ
مراد (فرعون نے) کہا: (اے موسٰی!) اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تم کو ضرور (گرفتار کر کے) قیدیوں میں شامل کر دوں گا
29. He (Pharaoh) said: ‘If you take any other god besides me, I will most surely imprison you.’
٣٠- قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ
مراد (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح چیز (بطور معجزہ بھی) لے آؤں
30. He (Moses) said: ‘And what if I bring you something very clear?’
٣١- قَالَ فَأْتِ بِهِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
مراد (فرعون نے) کہا: تم اسے لے آؤ اگر تم سچے ہو
31. He (Pharaoh) said: ‘Bring it, then, if you are among the truthful.’
٣٢- فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
پس موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا عصا (زمین پر) ڈال دیا وہ اُسی وقت واضح (طور پر) اژدہا بن گیا
32. So he (Moses) threw down his staff; behold, it was a clear serpent.
٣٣- وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
اور (موسٰی علیہ السلام نے) اپنا ہاتھ (بغل میں ڈال کر) باہر نکالا تو وہ اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے (چمک دار) سفید ہوگیا
33. Then he drew out his hand (after putting it under his armpit), and behold, it was radiant white to the viewers.
٣٤- قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَـٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ
مراد (فرعون نے) اپنے ارد گرد (بیٹھے ہوئے) سرداروں سے کہا: بلاشبہ یہ بڑا دانا جادوگر ہے
34. He (Pharaoh) said to the chiefs (who stood) around him: ‘This is indeed a very knowledgeable magician.
٣٥- يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
یہ چاہتا ہے کہ تمہیں اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے باہر نکال دے پس تم (اب اس کے بارے میں) کیا رائے دیتے ہو
35. He wants to expel you from your land by his sorcery. So, what would you advise?’with wrath, nor of those who have gone astray.
٣٦- قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
وہ بولے کہ تو اسے اور اس کے بھائی (ہارون کے حکمِ سزا سنانے) کو مؤخر کر دے اور (تمام) شہروں میں (جادوگروں کو بلانے کے لئے) ہرکارے بھیج دے
36. They said: ‘Leave him and his brother for a while and send heralds to the cities.
٣٧- يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
وہ تیرے پاس ہر بڑے ماہرِ فن جادوگر کو لے آئیں
37. They shall bring you every expert magician.’
٣٨- فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
پس سارے جادوگر مقررہ دن کے معینہ وقت پر جمع کر لئے گئے
38. So the magicians were brought together at the appointed time of a fixed day.
٣٩- وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
اور (فرعون کی طرف سے) لوگوں کو کہا گیا کہ تم (اس موقع پر) جمع ہونے والے ہو
39. And the people were told: ‘Will you gather (for this occasion)?
٤٠- لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
تاکہ ہم جادوگروں (کے دین) کی پیروی کر سکیں اگر وہ (موسٰی اور ہارون پر) غالب آگئے
40. Perhaps we may follow the magicians if they are the victors!’
٤١- فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ
پھر جب وہ جادوگر آگئے (تو) انہوں نے فرعون سے کہا: کیا ہمارے لئے کوئی اُجرت (بھی مقرر) ہے اگر ہم (مقابلہ میں) غالب ہو جائیں
41. So when the magicians came, they said to Pharaoh: ‘Shall we indeed receive a reward if we are the victors?’
٤٢- قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
مراد (فرعون نے) کہا: ہاں بیشک تم اسی وقت (اجرت والوں کی بجائے میرے) قربت والوں میں شامل ہو جاؤ گے (اور قربت کا درجہ اُجرت سے کہیں بلند ہے)
42. He (Pharaoh) said: ‘Of course! Then indeed you shall be among those near (to me, by entering my inner court).’
٤٣- قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ
موسٰی (علیہ السلام) نے ان (جادوگروں سے) فرمایا: تم وہ (جادو کی) چیزیں ڈال دو جو تم ڈالنے والے ہو
43. Musa (Moses) said to them (the magicians): ‘Throw down what you are going to throw.’
٤٤- فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ
تو انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے: فرعون کی عزت کی قسم! ہم ضرور غالب ہوں گے
44. So they threw down their ropes and sticks and said: ‘By the might of Pharaoh, we shall surely be the victors.’
٤٥- فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
پھر موسٰی (علیہ السلام) نے اپنا ڈنڈا ڈال دیا تو وہ (اژدھا بن کر) فوراً ان چیزوں کو نگلنے لگا جو انہوں نے فریب کاری سے (اپنی اصل حقیقت سے) پھیر رکھی تھیں
45. Then, Musa (Moses) threw down his staff; behold, it was swallowing up what they had faked.
٤٦- فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، نہ لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا
46. Then, the magicians were made to fall, prostrating.
٤٧- قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
وہ کہنے لگے: ہم سارے جہانوں کے پروردگار پر ایمان لے آئے
47. They said: ‘We believe in the Lord of worlds,
٤٨- رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
مراد (جو) موسٰی اور ہارون (علیہما السلام) کا رب ہے
48. the Lord of Musa (Moses) and Harun (Aaron).’
٤٩- قَالَ آمَنتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
مراد (فرعون نے) کہا: تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا، بیشک یہ (موسٰی علیہ السلام) ہی تمہارا بڑا (استاد) ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے، تم جلد ہی (اپنا انجام) معلوم کر لو گے، میں ضرور ہی تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں الٹی طرف سے کاٹ ڈالوں گا اور تم سب کو یقیناً سولی پر چڑھا دوں گا
49. He (Pharaoh) said: ‘Do you believe in Him before I permit you? He (Moses) is indeed your chief who has taught you magic. So you shall soon know (about your end). I will surely cut off your hands and your feet from opposite sides, and I will surely crucify you all.’
٥٠- قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
انہوں نے کہا: (اس میں) کوئی نقصان نہیں، بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں
50. They said: ‘No harm (in it). Indeed, we are to return to our Lord.
٥١- إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَن كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ
ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائیں معاف فرما دے گا، اس وجہ سے کہ (اب) ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں
51. Indeed, we hope our Lord will forgive us our sins for being the first of the believers.’
٥٢- وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ تم میرے بندوں کو راتوں رات (یہاں سے) لے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا
52. Then We revealed to Musa (Moses), (saying:) ‘Leave with My servants by night, for you shall indeed be pursued.’
٥٣- فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
پھر فرعون نے شہروں میں ہرکارے بھیج دئیے
53. Then Pharaoh sent heralds to the cities.
٥٤- إِنَّ هَـٰؤُلَاءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ
مراد (اور کہا:) بیشک یہ (بنی اسرائیل) تھوڑی سی جماعت ہے
54. (Announcing:) ‘These (Israelites) are indeed a small gang.
٥٥- وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ
اور بلاشبہ وہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں
55. And indeed, they are enraging us.
٥٦- وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ
اور یقیناً ہم سب (بھی) مستعد اور چوکس ہیں
56. And indeed, all of us are alert.’
٥٧- فَأَخْرَجْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
پس ہم نے ان (فرعونیوں) کو باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیا
57. So We expelled them (i.e. Pharaoh and his people) from gardens and springs,
٥٨- وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ
اور خزانوں اور نفیس قیام گاہوں سے (بھی نکال دیا)
58. and (from) treasures and noble dwellings.
٥٩- كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
مراد (ہم نے) اسی طرح (کیا) اور ہم نے بنی اسرائیل کو ان (سب چیزوں) کا وارث بنا دیا
59. Thus it is, and We made the Children of Israel inherit them.
٦٠- فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ
پھر سورج نکلتے وقت ان (فرعونیوں) نے ان کا تعاقب کیا
60. Then they pursued them at sunrise.
٦١- فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
پھر جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں (تو) موسٰی (علیہ السلام) کے ساتھیوں نے کہا: (اب) ہم ضرور پکڑے گئے
61. So when the two parties saw each other, the companions of Musa (Moses) said: ‘Indeed we are overtaken.’
٦٢- قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ
مراد (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: ہرگز نہیں، بیشک میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ابھی مجھے راہِ (نجات) دکھا دے گا
62. He (Moses) said: ‘Certainly not! Indeed, my Lord is with me. He will guide me (to the way out).’
٦٣- فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ
پھر ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ اپنا عصا دریا پر مارو، پس دریا (بارہ حصوں میں) پھٹ گیا اور ہر ٹکڑا زبردست پہاڑ کی مانند ہو گیا
63. Then We revealed to Musa (Moses): ‘Strike the sea with your staff.’ So, it split (into parts). And each part was as if it were a great mountain.
٦٤- وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَ
اور ہم نے دوسروں (یعنی فرعون اور اس کے ساتھیوں) کو اس جگہ کے قریب کر دیا
64. So We brought the others (i.e. Pharaoh and his people) closer.
٦٥- وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ
اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کو (بھی) نجات بخشی اور ان سب لوگوں کو (بھی) جو ان کے ساتھ تھے
65. We saved Musa (Moses) and all those with him.
٦٦- ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
پھر ہم نے دوسروں (یعنی فرعونیوں) کو غرق کر دیا
66. Then We drowned the others (i.e. Pharaoh and his people).
٦٧- إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ) کی بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے
67. There is indeed a sign in that, but most of them were not believers.
٦٨- وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے
68. And indeed, your Lord is the All-Mighty, the All-Merciful.
٦٩- وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ
اور آپ ان پر ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ (بھی) پڑھ کر سنا دیں
69. And recite to them the story of Ibrahim (Abraham).
٧٠- إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ
جب انہوں نے اپنے باپ ٭ اور اپنی قوم سے فرمایا: تم کس چیز کو پوجتے ہو
70. When he told his (foster) father and his people: ‘What are you worshipping?’
٧١- قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ
انہوں نے کہا: ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ہم انہی (کی عبادت و خدمت) کے لئے جمے رہنے والے ہیں
71. They said: ‘We worship idols, and We will always remain devoted to them.’
٧٢- قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
مراد (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا وہ تمہیں سنتے ہیں جب تم (ان کو) پکارتے ہو
72. He (Abraham) said: ‘Do they hear you when you call (them)?
٧٣- أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
یا وہ تمہیں نفع پہنچاتے ہیں یا نقصان پہنچاتے ہیں
73. Or do they bring you any benefit or cause you any harm?’
٧٤- قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
وہ بولے: (یہ تو معلوم نہیں) لیکن ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا تھا
74. They said: ‘Rather we found our fathers doing likewise.’
٧٥- قَالَ أَفَرَأَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
مراد (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: کیا تم نے (کبھی ان کی حقیقت میں) غور کیا ہے جن کی تم پرستش کرتے ہو
75. He (Abraham) said: ‘Have you (ever) realised what you have been worshipping,
٧٦- أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ
تم اور تمہارے اگلے آباء و اجداد (الغرض کسی نے بھی سوچا)
76. you and your ancestors?’
٧٧- فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ
پس وہ (سب بُت) میرے دشمن ہیں سوائے تمام جہانوں کے رب کے (وہی میرا معبود ہے)
77. They are indeed my enemies. But the Lord of all worlds,
٧٨- الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ
وہ جس نے مجھے پیدا کیا سو وہی مجھے ہدایت فرماتا ہے
78. Who created me—He guides me.
٧٩- وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ
اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
79. And He is the One Who gives me to eat and gives me to drink.
٨٠- وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
80. And when I get sick, He is the One Who cures me.
٨١- وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ
اور وہی مجھے موت دے گا پھر وہی مجھے (دوبارہ) زندہ فرمائے گا
81. And Who will cause me to die, then He will bring me to life (again).
٨٢- وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ
اور اسی سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ قیامت وہ میری خطائیں معاف فرما دے گا
82. And Who, I hope, will forgive me my faults on the Day of Judgement.
٨٣- رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ
اے میرے رب! مجھے علم و عمل میں کمال عطا فرما اور مجھے اپنے قربِ خاص کے سزاواروں میں شامل فرما لے
83. My Lord! Grant me unerring judgement (and wisdom), and join me with the righteous.
٨٤- وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ
اور میرے لئے بعد میں آنے والوں میں (بھی) ذکرِ خیر اور قبولیت جاری فرما
84. And bless me with an honourable reputation among the later generations.
٨٥- وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دے
85. And place me among the heirs of the Garden of Bliss.
٨٦- وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ
اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہوں میں سے تھا
86. Forgive my (foster) father, for he is from those who have gone astray.
٨٧- وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ
اور مجھے (اُس دن) رسوا نہ کرنا جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے
87. Do not disgrace me on the Day all will be resurrected,
٨٨- يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ
جس دن نہ کوئی مال نفع دے گا اور نہ اولاد
88. the Day when neither wealth nor children will benefit (any person),
٨٩- إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّـهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
مگر وہی شخص (نفع مند ہوگا) جو اللہ کی بارگاہ میں سلامتی والے بے عیب دل کے ساتھ حاضر ہوا
89. except for him who appears before Allah with a sound heart.’
٩٠- وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
اور (اس دن) جنت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گے
90. And Paradise will be brought near the God-conscious,
٩١- وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کر دی جائے گی
91. and the Hellfire will be displayed to the deviant.
٩٢- وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
اور ان سے کہا جائے گا: وہ (بت) کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے
92. Then, they shall be told: ‘Where are those (idols) you used to worship,
٩٣- مِن دُونِ اللَّـهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ
اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود اپنی مدد کرسکتے ہیں؟ (کہ اپنے آپ کو دوزخ سے بچالیں)
93. besides Allah. Are they helping you or helping each other?’
٩٤- فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ
سو وہ (بت بھی) اس (دوزخ) میں اوندھے منہ گرا دیئے جائیں گے اور گمراہ لوگ (بھی)
94. Then they shall be toppled into it—they (the idols) and the deviant (people),
٩٥- وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
اور ابلیس کی ساری فوجیں (بھی واصل جہنم ہوں گی)
95. and the troops of Iblis altogether.
٩٦- قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ
وہ (گمراہ لوگ) اس (دوزخ) میں باہم جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے
96. There, they will say, disputing (with their idols):
٩٧- تَاللَّـهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
اللہ کی قسم! ہم کھلی گمراہی میں تھے
97. ‘By Allah, indeed we were in manifest error,
٩٨- إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
جب ہم تمہیں سب جہانوں کے رب کے برابر ٹھہراتے تھے
98. when we made you equal with the Lord of all worlds.
٩٩- وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ
اور ہم کو (ان) مجرموں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا
99. None caused us to go astray but the guilty.
١٠٠- فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ
سو (آج) نہ کوئی ہماری سفارش کرنے والا ہے
100. So now we have no intercessors,
١٠١- وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ
اور نہ کوئی گرم جوش دوست ہے
101. nor any sympathetic friend.
١٠٢- فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
سو کاش ہمیں ایک بار (دنیا میں) پلٹنا (نصیب) ہو جاتا تو ہم مومن ہوجاتے
102. If we could return (to the world) once again, we would be among the believers.’
١٠٣-إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے، اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے
103. There is indeed a sign in that, but most of them were not believers.
١٠٤- وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے
104. And indeed, your Lord is the All-Mighty, the All-Merciful.
١٠٥- كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ
نوح (علیہ السلام) کی قوم نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا
105. The people of Nuh (Noah) rejected the messengers.
١٠٦- إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب ان سے ان کے (قومی) بھائی نوح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو
106. When their (kinship) brother Nuh (Noah) said to them: ‘Will you not be God-conscious?
١٠٧- إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں
107. Indeed, I am a trustworthy messenger (sent) to you.
١٠٨- فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُونِ
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
108. So be God-conscious and obey me.
١٠٩- وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف سب جہانوں کے رب کے ذمہ ہے
109. I do not ask you for any reward for this (message). My reward lies only with the Lord of all worlds.
١١٠- فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُونِ
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو
110. So be God-conscious and obey me.’
١١١- قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ
وہ بولے: کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں حالانکہ تمہاری پیروی (معاشرے کے) انتہائی نچلے اور حقیر (طبقات کے) لوگ کر رہے ہیں
111. They said: ‘Shall we believe in you while the lowest people (of our society) follow you?’
١١٢- قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
مراد (نوح علیہ السلام نے) فرمایا: میرے علم کو ان کے (پیشہ وارانہ) کاموں سے کیا سروکار
112. He said: ‘What knowledge do I have about what they used to do?
١١٣- إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّي ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ
ان کا حساب تو صرف میرے رب ہی کے ذمہ ہے۔ کاش! تم سمجھتے (کہ حقیقی عزت و ذلت کیا ہے)
113. Their account is only with my Lord if you could perceive (what is true honour)!
١١٤- وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ
اور میں مومنوں کو دھتکارنے والا نہیں ہوں
114. And I am not going to drive the believers away.
١١٥- إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
میں تو فقط کھلا ڈر سنانے والا ہوں
115. I am just a manifest warner.’
١١٦- قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ
وہ بولے: اے نوح! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تمہیں یقیناً سنگ سار کر دیا جائے گا
116. They said: ‘If you do not stop (your preaching), O Nuh (Noah), you shall indeed be stoned (to death).’
١١٧- قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ
مراد (نوح علیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا
117. He said: ‘My Lord! Indeed, my people have rejected me.
١١٨- فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ فرما دے اور مجھے اور ان مومنوں کو جو میرے ساتھ ہیں نجات دے دے
118. So judge between me and them, and deliver me and the believers who are with me!’
١١٩- فَأَنجَيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ بھری ہوئی کشتی میں (سوار) تھے نجات دے دی
119. So We delivered him and those with him in the fully laden Ark.
١٢٠- ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ
پھر اس کے بعد ہم نے باقی ماندہ لوگوں کو غرق کر دیا
120. Then We drowned the rest afterwards.
١٢١- إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے
121. There is indeed a sign in that, but most of them are not believers.
١٢٢- وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے
122. And indeed, your Lord is the All-Mighty, the All-Merciful.
١٢٣-كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ
مراد (قومِ) عاد نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا
123. (The people of) ‘Ad rejected the messengers,
١٢٤- إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب اُن سے اُن کے (قومی) بھائی ھود (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو
124. when their (kinship) brother Hud said to them: ‘Will you not be God-conscious?
١٢٥- إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں
125. Indeed, I am a trustworthy messenger (sent) to you.
١٢٦- فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُونِ
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
126. So be God-conscious and obey me.
١٢٧- وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ، میرا اجر تو فقط تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے
127. And I do not ask you for any reward for this (message). My reward lies only with the Lord of all worlds.
١٢٨- أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ
کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار تعمیر کرتے ہو (محض) تفاخر اور فضول مشغلوں کے لئے
128. Do you frivolously build on every prominent place a monument?
١٢٩- وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
اور تم (تالابوں والے) مضبوط محلات بناتے ہو اس امید پر کہ تم (دنیا میں) ہمیشہ رہو گے
129. You construct castles as if you will live (in the world) forever.
١٣٠- وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
اور جب تم کسی کی گرفت کرتے ہو تو سخت ظالم و جابر بن کر گرفت کرتے ہو
130. And whenever you seize (someone for punishment), you seize like ruthless tyrants.
١٣١- فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُونِ
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری اختیار کرو
131. So be God-conscious and obey me.
١٣٢- وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ
اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی جو تم جانتے ہو
132. And be conscious of Him, Who has provided you with (all the good things) that you know.
١٣٣- أَمَدَّكُم بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ
اس نے تمہاری چوپایہ جانوروں اور اولاد سے مدد فرمائی
133. He has aided you with (an abundance of) cattle and children,
١٣٤- وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
اور باغات اور چشموں سے (بھی)
134. and gardens and springs.
١٣٥- إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
بیشک میں تم پر ایک زبردست دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوں
135. Indeed, I fear for you the punishment of a grievous day.’
١٣٦- قَالُوا سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ الْوَاعِظِينَ
وہ بولے: ہمارے حق میں برابر ہے خواہ تم نصیحت کرو یا نصیحت کرنے والوں میں نہ بنو (ہم نہیں مانیں گے)
136. They said: ‘It is the same to us whether you warn us or be not among the warners.
١٣٧- إِنْ هَـٰذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ
یہ (اور) کچھ نہیں مگر صرف پہلے لوگوں کی عادات (و اطوار) ہیں (جنہیں ہم چھوڑ نہیں سکتے)
137. This is nothing but the traditions of the ancients.
١٣٨- وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
اور ہم پر عذاب نہیں کیا جائے گا
138. And we will never be punished.’
١٣٩- فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
سو انہوں نے اس کو (یعنی ھود علیہ السلام کو) جھٹلا دیا پس ہم نے انہیں ہلاک کر ڈالا، بیشک اس (قصہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے
139. So they rejected him (i.e. Hud), and We destroyed them. There is indeed a sign in that, but most of them are not believers.
١٤٠- وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب ہی یقیناً غالب رحمت والا ہے
140. Indeed, your Lord is the All-Mighty, the All-Merciful.
١٤١- كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ
مراد (قومِ) ثمود نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا
141. (The people of) Thamud rejected the messengers,
١٤٢- إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب ان سے ان کے (قومی) بھائی صالح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو
142. when their (kinship) brother Salih said to them: ‘Will you not be God-conscious?
١٤٣- إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں
143. Indeed, I am a trustworthy messenger (sent) to you.
١٤٤- فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُونِ
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
144. So be God-conscious and obey me.
١٤٥- وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کچھ معاوضہ طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف سارے جہانوں کے پروردگار کے ذمہ ہے
145. I do not ask you for any reward for this (message). My reward lies only with the Lord of all worlds.
١٤٦- أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ
کیا تم ان (نعمتوں) میں جو یہاں (تمہیں میسر) ہیں (ہمیشہ کے لئے) امن و اطمینان سے چھوڑ دیئے جاؤ گے
146. (Do you think that) you will be left secure (forever) in whatever you have here:
١٤٧- فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
مراد (یعنی یہاں کے) باغوں اور چشموں میں
147. In gardens and springs,
١٤٨- وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ
اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کے خوشے نرم و نازک ہوتے ہیں
148. and farms and date palms, having stalks laden with ripe fruits?
١٤٩- وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ
اور تم (سنگ تراشی کی) مہارت کے ساتھ پہاڑوں میں تراش (تراش) کر مکانات بناتے ہو
149. And you skillfully hew houses in the mountains.
١٥٠- فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُونِ
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
150. So be God-conscious and obey me.
١٥١- وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ
اور حد سے تجاوز کرنے والوں کا کہنا نہ مانو
151. And do not obey the dictates of the extravagant,
١٥٢- الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور (معاشرہ کی) اصلاح نہیں کرتے
152. who cause corruption in the land and do not set matters aright.’
١٥٣- قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
وہ بولے کہ تم تو فقط جادو زدہ لوگوں میں سے ہو
153. They said: ‘Indeed, you are one of the bewitched.
١٥٤- مَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
تم تو محض ہمارے جیسے بشر ہو، پس تم کوئی نشانی لے آؤ اگر تم سچے ہو
154. You are just a human being like us. So bring us some sign if you are among the truthful.’
١٥٥- قَالَ هَـٰذِهِ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
مراد (صالح علیہ السلام نے) فرمایا: (وہ نشانی) یہ اونٹنی ہے پانی کا ایک وقت اس کے لئے (مقرر) ہے اور ایک مقررہ دن تمہارے پانی کی باری ہے
155. He (Salih) said: ‘This is a she-camel. She shall have her turn to drink (water), and you shall have your turn to drink on known days.
١٥٦- وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ
پھر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں (سو اسے ہلاک کر دیا) پھر وہ (اپنے کئے پر) پشیمان ہو گئے
156. And do not touch her with evil intention, lest the punishment of a terrible day overtakes you.’
١٥٧- فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، نہ لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا
157. But they hamstrung her, and then they became regretful (of killing her).
١٥٨- فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
سو انہیں عذاب نے آپکڑا، بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے، اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے
158. So the punishment overtook them. There is indeed a sign in that, but most of them are not believers.
١٥٩- وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہے
159. Indeed, your Lord is the All-Mighty, the All-Merciful.
١٦٠- كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ
قومِ لوط نے (بھی) پیغمبروں کو جھٹلایا
160. The people of Lut (Lot) rejected the messengers,
١٦١- إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب ان سے ان کے (قومی) بھائی لوط (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو
161. when their (kinship) brother Lut (Lot) said to them: ‘Will you not be God-conscious?
١٦٢- إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں
162. Indeed, I am a trustworthy messenger (sent) to you.
١٦٣- فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُونِ
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت اختیار کرو
163. So be God-conscious and obey me.
١٦٤- وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے
164. And I do not ask you for any reward for this (message). My reward lies only with the Lord of all worlds.
١٦٥- أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ
کیا تم سارے جہان والوں میں سے صرف مَردوں ہی کے پاس (اپنی شہوانی خواہشات پوری کرنے کے لئے) آتے ہو
165. Do you come only to males, among all people (to satisfy your sexual desire),
١٦٦- وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَاجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
اور اپنی بیویوں کو چھوڑ دیتے ہو جو تمہارے رب نے تمہارے لئے پیدا کی ہیں، بلکہ تم (سرکشی میں) حد سے نکل جانے والے لوگ ہو
166. abandoning your wives whom your Lord has created for you? Instead, you are a transgressing people.’
١٦٧- قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ
وہ بولے: اے لوط! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تم ضرور شہر بدر کئے جانے والوں میں سے ہو جاؤ گے
167. They said: ‘If you do not stop this, O Lut (Lot), you will surely be among the expelled.’
١٦٨- قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ
مراد (لوط علیہ السلام نے) فرمایا: بیشک میں تمہارے عمل سے بیزار ہونے والوں میں سے ہوں
168. He said: ‘Indeed, I detest your conduct.
١٦٩- رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ
. اے رب! تو مجھے اور میرے گھر والوں کو اس (کام کے وبال) سے نجات عطا فرما جو یہ کر رہے ہیں
169. My Lord! Save me and my family from what they are doing.’
١٧٠- فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
پس ہم نے ان کو اور ان کے سب گھر والوں کو نجات عطا فرما دی
170. So We saved him and all his family,
١٧١- إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
سوائے ایک بوڑھی عورت کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
171. except an old woman who remained behind.
١٧٢- ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ
پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیا
172. Then We destroyed the others.
١٧٣- وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ
اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی سو ڈرائے ہوئے لوگوں کی بارش کتنی تباہ کن تھی
173. And We rained upon them a rain (of stones). So how devastating was the rain of the warned!
١٧٤- إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے
174. There is indeed a sign in that, but most of them are not believers.
١٧٥- وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہے
175. Indeed, your Lord is the All-Mighty, the All-Merciful.
١٧٦- كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ
باشندگانِ ایکہ (یعنی جنگل کے رہنے والوں) نے (بھی) رسولوں کو جھٹلایا
176. The People of al-Ayka (the forest dwellers) rejected the messengers,
١٧٧- إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جب ان سے شعیب (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو
177. when Shu‘ayb said to them: ‘Will you not be God-conscious?
١٧٨- إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں
178. Indeed, I am a trustworthy messenger (sent) to you.
١٧٩- فَاتَّقُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُونِ
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری اختیار کرو
179. So be God-conscious and obey me.
١٨٠- وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے
180. And I do not ask you for any reward for this (message). My reward lies only with the Lord of all worlds.
١٨١- أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ
تم پیمانہ پورا بھرا کرو اور (لوگوں کے حقوق کو) نقصان پہنچانے والے نہ بنو
181. Give full measure. And do not be among those who cause loss to others.
١٨٢- وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ
اور سیدھی ترازو سے تولا کرو
182. Weigh (things) with accurate scales.
١٨٣- وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم (تول کے ساتھ) مت دیا کرو اور ملک میں (ایسی اخلاقی، مالی اور سماجی خیانتوں کے ذریعے) فساد انگیزی مت کرتے پھرو
183. And do not cheat the people in (weighing) their goods. And do not act corruptly upon the earth, causing mischief.
١٨٤- وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ
اور اس (اللہ) سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی امتوں کو پیدا فرمایا
184. And be conscious of Him Who created you and the earlier generations.’
١٨٥- قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
وہ کہنے لگے: (اے شعیب!) تم تو محض جادو زدہ لوگوں میں سے ہو
185. They said: ‘You are simply one of the bewitched.
١٨٦- وَمَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ
اور تم فقط ہمارے جیسے بشر ہی تو ہو اور ہم تمہیں یقیناً جھوٹے لوگوں میں سے خیال کرتے ہیں
186. You are nothing but a human being like us. And we indeed consider you to be among the liars.
١٨٧- فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاءِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
پس تم ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو
187. So make pieces of the heaven fall upon us if you are among the truthful.’
١٨٨- قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
مراد (شعیب علیہ السلام نے) فرمایا: میرا رب ان (کارستانیوں) کو خوب جاننے والا ہے جو تم انجام دے رہے ہو
188. He (Shu‘ayb) said: ‘My Lord knows best what you are doing.’
١٨٩- فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
سو انہوں نے شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلا دیا پس انہیں سائبان کے دن کے عذاب نے آپکڑا، بیشک وہ زبردست دن کا عذاب تھا
189. So they rejected him, and then the punishment of the day of the shady cloud overtook them. No doubt, that was the punishment of a terrible day.
١٩٠- إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے
190. There is indeed a sign in that, but most of them are not believers.
١٩١- وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب ہی بڑا غالب رحمت والا ہے
191. And indeed, your Lord is the All-Mighty, the All-Merciful.
١٩٢- وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور بیشک یہ (قرآن) سارے جہانوں کے رب کا نازل کردہ ہے
192. Indeed, this (Qur’an) is a revelation of the Lord of all worlds.
١٩٣- نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ
اسے روح الامین (جبرائیل علیہ السلام) لے کر اترا ہے
193. The Trustworthy Spirit (Gabriel) has descended with it,
١٩٤- عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ
آپ کے قلبِ (انور) پر تاکہ آپ (نافرمانوں کو) ڈر سنانے والوں میں سے ہو جائیں
194. upon your heart so that you may be among the warners.
١٩٥- بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِينٍ
مراد (اس کا نزول) فصیح عربی زبان میں (ہوا) ہے
195. (It has been revealed) in a clear Arabic language.
١٩٦- وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ
اور بیشک یہ پہلی امتوں کے صحیفوں میں (بھی مذکور) ہے
196. Indeed, it is (foretold) in the scriptures of the ancients.
١٩٧- أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ آيَةً أَن يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ
اور کیا ان کے لئے (صداقتِ قرآن اور صداقتِ نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) یہ دلیل (کافی) نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء (بھی) جانتے ہیں
197. Is it not enough proof for them that the learned men of the Children of Israel (already) recognise it?
١٩٨- وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَىٰ بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ
اور اگر ہم اسے غیر عربی لوگوں (یعنی عجمیوں) میں سے کسی پر نازل کرتے
198. Had We revealed it to some non-Arab,
١٩٩- فَقَرَأَهُ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ
سو وہ اس کو ان لوگوں پر پڑھتا تو (بھی) یہ لوگ اس پر ایمان لانے والے نہ ہوتے
199. who would have recited it to them (in fluent Arabic), they would still not have believed in it.
٢٠٠- كَذَٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
اس طرح ہم نے اس (کے انکار) کو مجرموں کے دلوں میں پختگی سے داخل کر دیا ہے
200. This is how We cause (denial) to pass through the hearts of the guilty.
٢٠١- لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ درد ناک عذاب دیکھ لیں
201. They will not believe in it until they see the painful punishment.
٢٠٢- فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
پس وہ (عذاب) انہیں اچانک آپہنچے گا اور انہیں شعور (بھی) نہ ہوگا
202. So, it will come upon them suddenly while they are unaware.
٢٠٣- فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ
تب وہ کہیں گے: کیا ہمیں مہلت دی جائے گی
203. Then they will say: ‘Shall we be granted respite?’
٢٠٤- أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
کیا یہ ہمارے عذاب میں جلدی کے طلب گار ہیں
204. Do they seek to hasten Our punishment?
٢٠٥- أَفَرَأَيْتَ إِن مَّتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ
بھلا بتائیے اگر ہم انہیں برسوں فائدہ پہنچاتے رہیں
205. Just think: if We let them enjoy (themselves) for some years,
٢٠٦- ثُمَّ جَاءَهُم مَّا كَانُوا يُوعَدُونَ
پھر ان کے پاس وہ (عذاب) آپہنچے جس کا ان سے وعدہ کیا جار ہا ہے
206. then (the torment) which they have been promised comes upon them,
٢٠٧- مَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يُمَتَّعُونَ
مراد (تو) وہ چیزیں (ان سے عذاب کو دفع کرنے میں) کیا کام آئیں گی جن سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے
207. then that (respite) which they enjoyed would not avail them.
٢٠٨- وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
اور ہم نے سوائے ان (بستیوں) کے جن کے لئے ڈرانے والے (آچکے) تھے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا
208. We have never destroyed any town without having (sent) warners to it,
٢٠٩- ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَ
مراد (اور یہ بھی) نصیحت کے لئے اور ہم ظالم نہ تھے
209. as a reminder (from Us). And We were never unjust.
٢١٠- وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ
اور شیطان اس (قرآن) کو لے کرنہیں اترے
210. And the devils have not descended with it (i.e. the Qur’an).
٢١١- وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
نہ (یہ) ان کے لئے سزاوار ہے اور نہ وہ (اس کی) طاقت رکھتے ہیں
211. Neither is it befitting for them, nor are they capable (of it).
٢١٢- إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
بیشک وہ (اس کلام کے) سننے سے روک دیئے گئے ہیں
212. Indeed, they are strictly barred from (even) hearing (it).
٢١٣- فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ
پس (اے بندے!) تو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پوجا کر ورنہ تو عذاب یافتہ لوگوں میں سے ہو جائے گا
213. So do not invoke another god along with Allah, lest you should be among the punished.
٢١٤- وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ
اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو (ہمارے عذاب سے) ڈرائیے
214. And warn the nearest of your kinsfolk.
٢١٥- وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
اور آپ اپنا بازوئے (رحمت و شفقت) ان مومنوں کے لئے بچھا دیجئے جنہوں نے آپ کی پیروی اختیار کر لی ہے
215. And lower your wing (of kindness) to the believers who follow you.
٢١٦- فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ
پھر اگر وہ آپ کی نافرمانی کریں تو آپ فرما دیجئے کہ میں ان اعمالِ (بد) سے بیزار ہوں جو تم انجام دے رہے ہو
216. But if they disobey you, say: ‘I am absolved of what you do.’
٢١٧- وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
اور بڑے غالب مہربان (رب) پر بھروسہ رکھیے
217. And put your trust in the All-Mighty, the All-Merciful,
٢١٨- الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ
جو آپ کو (رات کی تنہائیوں میں بھی) دیکھتا ہے جب آپ (نمازِ تہجد کے لئے) قیام کرتے ہیں
218. Who sees you when you stand (for prayer),
٢١٩- وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ
اور سجدہ گزاروں میں (بھی) آپ کا پلٹنا دیکھتا (رہتا) ہے
219. and your moving over and over among those who prostrate themselves (before Allah).
٢٢٠- إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
بیشک وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے
220. Indeed, He is the All-Hearing, the All-Knowing.
٢٢١- هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ
کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اترتے ہیں
221. Shall I inform you upon whom the devils descend?
٢٢٢- تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
وہ ہر جھوٹے (بہتان طراز) گناہگار پر اترا کرتے ہیں
222. They descend upon every sinful liar,
٢٢٣- يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ
جو سنی سنائی باتیں (ان کے کانوں میں) ڈال دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں
223. who readily lends an ear (to Satanic whispers), and most of them are liars (when passing on information to people).
٢٢٤- وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ
اور شاعروں کی پیروی بہکے ہوئے لوگ ہی کرتے ہیں
224. As for the poets, only the deviants follow them.
٢٢٥- أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ وہ (شعراء) ہر وادئ (خیال) میں (یونہی) سرگرداں پھرتے رہتے ہیں (انہیں حق میں سچی دلچسپی اور سنجیدگی نہیں ہوتی بلکہ فقط لفظی و فکری جولانیوں میں مست اور خوش رہتے ہیں)
225. Have you not seen that they wander in every valley (of imagination)?
٢٢٦- وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
اور یہ کہ وہ (ایسی باتیں) کہتے ہیں جنہیں (خود) کرتے نہیں ہیں
226. And that they say what they do not do?
٢٢٧- إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّـهَ كَثِيرًا وَانتَصَرُوا مِن بَعْدِ مَا ظُلِمُوا ۗ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ
سوائے ان (شعراء) کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہے (یعنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدح خواں بن گئے) اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد (ظالموں سے بزبانِ شعر) انتقام لیا (اور اپنے کلام کے ذریعے اسلام اور مظلوموں کا دفاع کیا بلکہ ان کاجوش بڑھایا تو یہ شاعری مذموم نہیں)، اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا عنقریب جان لیں گے کہ وہ (مرنے کے بعد) کونسی پلٹنے کی جگہ پلٹ کر جاتے ہیں
227. Except for those (poets) who believe, perform righteous deeds, remember Allah abundantly and defend themselves (by inspiring zeal and courage) after they were oppressed. And the wrongdoers will soon know to what evil end they will return.

Start Your Quranic Journey Today
Joining Qirat Quran means more than just taking a course. It’s an opportunity to grow spiritually, connect with Quranic principles, and enjoy personalized learning tailored just for you.
